بلوچستان کے علاقے دشت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک

دشت(بولونیوز) پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندستان المعروف Balochistan Liberation Army (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے، جس سے علاقے میں مذکورہ گروہ کی موجودگی اور آپریشنل صلاحیت کو ایک اور بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیرِ استعمال اسلحہ اور دیگر مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *