وفاقی حکومت کا گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی حکومت پاکستان نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے گھی اور خوردنی آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گھی کی قیمت میں 90 روپے فی کلو جبکہ آئل کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق قیمتوں میں کمی کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا اور عام صارفین کو بنیادی اشیاء خورونوش میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔ مزید تفصیلات باضابطہ نوٹیفکیشن کے بعد جاری کی جائیں گی۔


