سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام پر دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا

کراچی(بولونیوز)سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر دو دن کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اور 26 جون بروز 9 اور 10 محرم الحرام صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس دوران سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی ادارے بند رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کا مقصد یومِ عاشورہ کے موقع پر مذہبی عقیدت و احترام کو ملحوظِ خاطر رکھنا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *