بجٹ میں کوئی نئی چیز نہیں، آدھے سے زیادہ رقم سود کی نذر ہو جائے گی: حافظ نعیم الرحمان

کراچی(بولونیوز)حافظ نعیم الرحمان، امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں کوئی نئی اور عوام دوست چیز شامل نہیں ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18 ہزار ارب روپے کے بجٹ میں آدھے سے زیادہ رقم سود کی ادائیگی میں چلی جائے گی، جس کا براہ راست بوجھ عوام پر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اقلیتی رکن نے بجٹ پر گفتگو کے دوران کہا تھا کہ سود اللہ سے جنگ کے مترادف ہے، لیکن حکومت اس میں کمی کرنے کے بجائے مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کے مطابق حکومت عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے قرضوں اور سود کی ادائیگی کرتی ہے، جس کے باعث مجموعی طور پر تقریباً 540 ارب روپے کا اضافی بوجھ عوام پر پڑتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *