پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال
کراچی(بولونیوز)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جس کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 63 ہزار 558 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو سرمایہ کاری کے اعتماد میں بہتری کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق کاروباری سرگرمیوں میں اس بہتری کی وجہ مثبت معاشی توقعات اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہے، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں آئندہ دنوں میں بھی اتار چڑھاؤ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


