ملیر ہالٹ تا گھگھر روڈ منصوبے پر سوالات، شہریوں کا داؤد چورنگی پر فلائی اوور کا مطالبہ
کراچی(بولونیوز)کراچی میں ملیر ہالٹ تا گھگھر نیشنل ہائی وے کی مبینہ طور پر بہتر حالت کے باوجود اس پر اربوں روپے مالیت سے 30 کلومیٹر نئے روڈ کی تعمیر کے منصوبے پر شہریوں نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔
علاقہ مکینوں اور شہری حلقوں کے مطابق موجودہ سڑک کافی حد تک قابلِ استعمال حالت میں ہے، جہاں صرف معمولی مرمت اور پیج ورک کی ضرورت ہے، جبکہ اتنی بڑی لاگت سے ازسرِنو تعمیر کو غیر ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کے برعکس داؤد چورنگی کے مقام پر شام سے رات تک شدید ٹریفک جام رہتا ہے، جس کے باعث شہریوں کو گھنٹوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ داؤد چورنگی پر فوری طور پر فلائی اوور یا انڈر پاس تعمیر کیا جائے تاکہ ٹریفک کے سنگین مسائل حل ہو سکیں اور شہریوں کو ریلیف ملے۔
شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جہاں فوری ضرورت موجود نہیں وہاں بڑے منصوبوں کے بجائے وسائل کو اصل ٹریفک مسائل والے مقامات پر خرچ کیا جانا چاہیے، تاکہ عوامی فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے۔


