امریکا اور اسرائیل کی ایران پر حملوں کی تیاریاں تیز، ممکنہ آپریشن آئندہ دنوں میں شروع ہونے کا خدشہ
واشنگٹن(بولونیوز)امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملوں کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، اور کارروائی رواں ہفتے یا آئندہ چند دنوں میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
امریکی محکمہ دفاع اس بات پر غور کر رہا ہے کہ ایران کے خلاف ایک ممکنہ آپریشن، جسے “آپریشن ایپک فیوری” کہا جا رہا ہے، آئندہ دنوں میں دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔
اس ممکنہ منصوبہ بندی کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنا بتایا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ طور پر امریکی یا اسرائیلی حکام کی جانب سے کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ایسی کسی بھی کارروائی کا آغاز ہوتا ہے تو اس کے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔


