محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول، فیصلہ وزیراعظم کریں گے

لاہور(بولونیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے یہ دعوت نامہ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے، جبکہ ان کے بھارت جانے یا نہ جانے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کا فائنل 31 مئی کو بھارت کے شہر احمد آباد میں شیڈول ہے۔ مزید پیش رفت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *