پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم، کاروباری سرگرمیاں بحال
لاہور(بولونیوز)پنجاب میں نافذ اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے، جس کے بعد آج سے تمام کاروبار، دکانیں اور مارکیٹس یکم جون تک کھلی رہیں گی۔حکومتی اعلان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے خاتمے سے کاروباری سرگرمیوں میں بحالی آئے گی اور شہری معمول کے مطابق خریداری کر سکیں گے۔ تاہم عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہجوم سے گریز کریں۔تاجروں اور شہریوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کاروبار کھلنے سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔


