گلستانِ جوہر میں غیر قانونی کمرشل سرگرمی پر کارروائی، رہائشی جائیداد سیل
کراچی(بولونیوز)کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی کمرشل سرگرمی میں استعمال ہونے والی جائیداد کو سیل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ جائیداد ثنا سارہ کی ملکیت ہے، جہاں پر “ثنا سارہ سیلون” کے نام سے مبینہ طور پر کمرشل سرگرمیاں جاری تھیں۔ تاہم حکام کے مطابق یہ عمارت رہائشی مقصد کے لیے مختص تھی اور اسے غیر قانونی طور پر کمرشل استعمال کیا جا رہا تھا۔
شکایات موصول ہونے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر عمارت کو سیل کر دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی پلاٹس پر غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔


