ایران کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہنگامی اجلاس متوقع

واشنگٹن(بولونیوز)ڈونلڈ ٹرمپ آج پیر کے روز اپنی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی اعلیٰ ٹیم کے ساتھ ایک اہم ہنگامی اجلاس منعقد کرنےجا رہے ہیں، جس میں ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیدا ہونے والے تعطل اور آئندہ حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔یہ معلومات ریڈیو فردا (ریڈیو فری یورپ/ریڈیو آزادی) نے Axios کے حوالے سے رپورٹ کی ہے۔

ایران کی مبینہ نئی تجویز
رپورٹ کے مطابق امریکی حکام اور باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے ایک نئی تجویز سامنے آئی ہے، جو پاکستان کی ثالثی سے پیش کی گئی ہے۔
اس تجویز کے مطابق:
جوہری مذاکرات کے اگلے مرحلے کا آغاز اس وقت ہوگا جب
پہلے آبنائے ہرمز کو کھولا جائے
اور امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کا مبینہ محاصرہ ختم کیا جائے

امریکی ردعمل اور موجودہ صورتحال
وائٹ ہاؤس کو یہ تجویز موصول ہو چکی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ امریکہ اس پر سنجیدگی سے غور کرے گا یا نہیں۔دوسری جانب، صدر ٹرمپ نے اتوار کو فاکس نیوز سے گفتگو میں عندیہ دیا کہ وہ ایران کے خلاف بحری دباؤ اور محاصرہ جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکمت عملی کا مقصد ایران کو آئندہ چند ہفتوں میں مذاکرات پر مجبور کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ سفارتی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *