اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(بولونیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا جس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کریں گے۔اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، مہنگائی، اور مالیاتی اشاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی شرح سود سے متعلق فیصلہ پریس ریلیز کے ذریعے جاری کرے گی۔
اہم معاشی امور پر غور
اجلاس میں درج ذیل نکات زیر بحث آئیں گے:
درآمدات اور برآمدات کی صورتحال
روپے کی قدر اور ایکسچینج ریٹ
بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں
بڑے پیمانے کی صنعت (LSM) کی کارکردگی
زرعی پیداوار اور فصلوں کی صورتحال
خوراکی اشیاء کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ
اس وقت ملک میں بنیادی شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق اجلاس کے فیصلے کا براہِ راست اثر کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور مہنگائی کی شرح پر پڑ سکتا ہے۔


