امریکا سے مذاکرات؛ ایرانی وزیر خارجہ کی آج رات اسلام آباد آمد متوقع

اسلام آباد(بولونیوز)ایران کے وزیر خارجہ کی آج رات اسلام آباد آمد متوقع ہے، جہاں وہ اہم علاقائی اور سفارتی امور پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں میں فیلڈ مارشل اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور جاری سفارتی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو میں علاقائی امن، ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکراتی عمل، اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد مختلف فریقین کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانا اور کشیدگی میں کمی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔مزید تفصیلات ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کے دوران ہونے والی ملاقاتوں کے بعد سامنے آئیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *