امریکا کی ایران میں موجود شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت
واشنگٹن(بولونیوز)امریکا نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔امریکی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود امریکی شہری دستیاب پروازوں کے ذریعے جلد از جلد ملک سے نکل جائیں۔
یہ ہدایت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر جاری کی گئی ہے۔ امریکی حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور تازہ ترین سفری ہدایات پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔


