ناظم آباد پاپوش میں شارٹ سرکٹ سے اسکول وین میں آگ، بچے محفوظ
کراچی(بولونیوز)کراچی کے علاقے ناظم آباد پاپوش میں شارٹ سرکٹ کے باعث اسکول وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں تمام بچے محفوظ رہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث وین مکمل طور پر جل گئی جبکہ آگ بجھانے کے دوران وین ڈرائیور کا ہاتھ جھلس گیا۔
فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔حادثے کے نتیجے میں اسکول وین کے قریب کھڑی ایک اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


