بہترین سفارت کاری میں پاکستان سرفہرست ہے،فاروق ستار
کراچی(بولونیوز)فاروق ستار نے کہا ہے کہ بہترین سفارت کاری کے میدان میں پاکستان سرفہرست ہے۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کے باعث پاکستان میں عالمی امن کے لیے اہم سفارتی نشست کا انعقاد ممکن ہوا۔
فاروق ستار کے مطابق امریکا اور ایران کو ایک میز پر بٹھانا ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، اور پوری دنیا پاکستان کی سفارت کاری پر بات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل سے نہ صرف خطے میں کشیدگی کم ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے بلکہ ملک کی معیشت کی بہتری کا آغاز بھی نظر آ رہا ہے۔


