عاصم منیراورجے ڈی وینس کو2027 کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیے جانے کا دعویٰ

اسلام آباد(بولونیوز)سکھس فار جسٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو 2027 کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

تنظیم کے مطابق یہ نامزدگی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مبینہ کردار کے اعتراف میں کی گئی ہے۔ دعوے میں کہا گیا ہے کہ عاصم منیر کی “کمانڈ ڈپلومیسی” اور مختلف فریقین سے براہِ راست رابطے جبکہ جے ڈی وینس کے سیاسی فیصلوں نے خطے میں امن کوششوں کو تقویت دی۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے باعث ممکنہ بڑے علاقائی تنازع کو روکا گیا اور خطے میں استحکام میں مدد ملی۔

تاہم واضح رہے کہ نوبل انعام کے لیے نامزدگیاں خفیہ رکھی جاتی ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی حکومتی سطح پر تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، نہ ہی متعلقہ شخصیات یا حکومتوں کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *