حماس کا اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کا خیرمقدم، کامیابی کی امید کا اظہار
حماس(بولونیوز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔
تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہونے والے ان اہم مذاکرات کی کامیابی کی منتظر ہے اور امید کرتی ہے کہ یہ عمل خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔


