دعا زہرہ ایک بار پھر خبروں میں، والد نے فیملی ولاگنگ یوٹیوب چینل لانچ کر دیا
کراچی(بولونیوز) دعا زہرہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا ذاتی کیس نہیں بلکہ ان کے والد کی نئی سرگرمی ہے۔ دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی نے حال ہی میں “کاظمی فیملی” کے نام سے ایک فیملی ولاگنگ چینل یوٹیوب پر شروع کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس چینل پر کاظمی فیملی اپنی روزمرہ زندگی، گھریلو معمولات اور مختلف سرگرمیوں کی جھلکیاں شیئر کر رہی ہے۔ چینل پر چند ہی ویڈیوز اپلوڈ ہونے کے بعد ابتدائی دنوں میں ہزاروں سبسکرائبرز حاصل ہوچکے ہیں، جس سے عوامی دلچسپی کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ کاظمی فیملی کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے وہ اپنی زندگی کے مثبت پہلو سامنے لانا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ دعا زہرہ کا کیس ماضی میں ملک بھر میں شدید بحث اور توجہ کا مرکز بنا رہا تھا۔ اس دوران ان کے والد مہدی علی کاظمی نے طویل جدوجہد کے بعد بیٹی کو واپس گھر لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
فیملی ولاگنگ چینل کے آغاز کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ صارفین نے اسے نئی شروعات اور حوصلے کی علامت قرار دیا ہے، جبکہ بعض افراد نے نجی زندگی کو عوامی پلیٹ فارم پر لانے پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے غیر ضروری شہرت حاصل کرنے کی کوشش بھی قرار دیا ہے۔


