لاہور ہائیکورٹ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر
لاہور(بولونیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست جو جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے جمع کروائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی اور عوام دشمن اقدام ہے، جس سے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ، بجلی، زراعت اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔


