جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف احتجاج کا اعلان

اسلام آباد(بولونیوز)امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرایا ہے اور اس اضافے کو وہ مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ناقابلِ قبول ہے اور آج سے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس اقدام سے غریب اور مڈل کلاس کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے اور یہ عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اضافے سے براہِ راست بائیکرز، ڈیلیوری ورکرز، طلبہ اور مزدور سمیت ہر طبقہ متاثر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *