تیل بردار جہاز بلا کسی رکاوٹ کےکراچی پہنچ رہے ہیں

دوحہ(بولونیوز)پاکستان کے تیل بردار جہاز بلا کسی رکاوٹ کے آبنائے ہرمز سے کامیابی سے گزر کر کراچی پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام نے پاکستانی بحری جہازوں کے لیے خصوصی سفارتی راہداری فراہم کی، جس کے بعد بحری جہاز ایم ٹی کراچی نے محفوظ طریقے سے آبنائے ہرمز عبور کیا اور خام تیل کراچی کی بندرگاہ پر اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق اب تک 18 بحری جہاز اس راستے سے تیل لے کر پہنچ چکے ہیں، جس کے بعد سوال اٹھ رہا ہے کہ حکومت پاکستان نے تیل کی قیمت میں اتنا اضافہ کیوں کیا؟ معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ عوام پر ضرورت سے زیادہ معاشی بوجھ ڈال کر انہیں ایسے سیاسی فیصلے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے جو وہ قبول نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *