اولڈ گولیمار کی ترقی کے نام پر تباہی، عوام بنیادی سہولیات سے محروم
کراچی(بولونیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی نمائندوں اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کی قیادت پر الزام ہے کہ انہوں نے اولڈ گولیمار کو ترقی کے بجائے کرپشن اور نااہلی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
ماڈل یونٹ بننے کے دعوے والا یہ علاقہ آج بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ نہ سڑکیں قابلِ استعمال ہیں اور نہ ہی نکاسیِ آب کا کوئی نظام موجود ہے۔ عوامی فنڈز، جو شہریوں کی فلاح و بہبود اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مختص کیے گئے تھے، مبینہ طور پر گھپلوں اور خرد برد کی نذر ہو چکے ہیں۔
شہری سوال کر رہے ہیں کہ ترقیاتی فنڈز کہاں گئے؟ عوامی نمائندوں کی خاموشی اور ڈسٹرکٹ قیادت کی بے حسی نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کے لیے عوامی مسائل نہیں بلکہ ذاتی مفادات اہم ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ان سے جواب طلب کیا جائے اور لوٹ مار کے اس سلسلے کو ختم کیا جائے۔


