روس کی ایران تنازعے کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش
روس(بولونیوز)ایران سے متعلق تنازعے کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ کریملن کا کہنا ہے کہ ایران تنازعے کا خاتمہ صرف اور صرف مکالمے اور سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔
کریملن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں، اس لیے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت کے راستے کو اپنانا چاہیے۔ روس نے اس بات پر زور دیا کہ وہ تنازعے کے پرامن حل کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ روسی حکام کے مطابق کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔


