حبیب آباد فلائی اوور کے قریب موٹرسائیکل حادثہ، 1 جاں بحق، 1 زخمی
پتوکی(بولونیوز)پتوکی میں حبیب آباد فلائی اوور کے قریب ایک دلخراش ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر لگ گئی۔
حادثے میں 42 سالہ موتی بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کے شوہر 40 سالہ اللہ دتہ زخمی ہوئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب میاں بیوی اوکاڑہ سے لاہور کی جانب جا رہے تھے اور اوور سپیڈ بس نے ان کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔
پتوکی ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی اللہ دتہ کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا اور موتی بی بی کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے منتقل کیا۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کے اصل اسباب معلوم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کارروائی کر رہے ہیں۔


