آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ
اسلام آباد(بولونیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی تجویز دی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام ایف بی آر کے ٹیکس ہدف میں 600 ارب روپے سے زائد کمی کے باعث سامنے آیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجویز نافذ ہوئی تو پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ جائے گا۔
حکومت نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی نئی فہرست پر غور جاری ہے اور ممکنہ اثرات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا تاکہ عوام پر مہنگائی کے اثرات کم سے کم ہوں۔


