گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی “ارتھ آور” منانے کی اپیل

کراچی(بولونیوز) سید محمد نہال ہاشمی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کی بچت کے عالمی اقدام “ارتھ آور” میں بھرپور شرکت کریں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک گھنٹے کی قربانی ناگزیر ہے اور توانائی کی بچت ہی ایک روشن، محفوظ اور پائیدار مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری لائٹس بند کر کے ذمہ داری اور شعور کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ “ارتھ آور” کے موقع پر گورنر ہاؤس میں بھی آج رات 8:30 سے 9:30 بجے تک تمام غیر ضروری لائٹس بند رکھی جائیں گی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ “ارتھ آور” کرۂ ارض سے محبت، ماحولیاتی شعور اور اجتماعی ذمہ داری کا عملی اظہار ہے۔

سید محمد نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات، عوامی شعور اور عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی قوم اس عالمی مہم میں بھرپور شرکت کر کے آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر ماحول کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *