صرف جنگ بندی کافی نہیں، خلیجی ممالک کا امریکا سے نیا مطالبہ

واشنگٹن(بولونیوز)خلیجی ممالک نے واضح کیا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے صرف جنگ بندی ناکافی ہے، بلکہ ایران کی ڈرون اور میزائل صلاحیتوں سے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات کے خلاف مؤثر دفاعی تعاون اور عملی تحفظ بھی ناگزیر ہے۔

خلیجی سفارتی ذرائع کے مطابق عرب ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محض عارضی سیز فائر تک محدود نہ رہے بلکہ خطے کے لیے طویل المدتی اور ٹھوس سکیورٹی ضمانتیں فراہم کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرونز اور بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی خطے کے امن کے لیے ایک سنجیدہ چیلنج بن چکی ہے، جس کے تناظر میں مشترکہ دفاعی نظام، انٹیلیجنس شیئرنگ اور فضائی تحفظ کے اقدامات ضروری ہیں۔

خلیجی ممالک کا مؤقف ہے کہ خطے میں پائیدار امن اسی صورت ممکن ہے جب امریکا اپنے اتحادیوں کو واضح علاقائی سکیورٹی گارنٹی دے اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث امریکا پر دباؤ بڑھا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں کسی بڑے تصادم سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *