ہائی اوکٹین کے بعد پیٹرول و ڈیزل پر لیوی 5 روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز

اسلام آباد(بولونیوز) حکومتِ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کی اگلی قسط 1.2 ارب ڈالر کی منظوری کے لیے اسٹاف لیول معاہدے کا اعلان چند روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کا مسودہ حکومت کے ساتھ شیئر کیا ہے، جس پر مزید مشاورت کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک دستخط کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو بڑھانے پر زور دیا ہے۔ اس حوالے سے ہائی اوکٹین کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر 5 روپے اضافی لیوی لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی کٹوتی پر بھی آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا گیا تاکہ مالیاتی خسارہ کنٹرول میں رکھا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *