ایران نے سمندر کے راستے عرب ممالک کو جانے والی انٹرنیٹ کیبل کاٹنے کا اعلان کر دیا
تہران(بولونیوز)ایران کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ سمندر کے راستے دبئی اور قطر سمیت دیگر عرب ممالک کو جانے والی انٹرنیٹ کیبل کو کاٹنے کے لیے اقدامات کریں گے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ قدم امریکا کے سہولت کاروں کے خلاف ہے اور اس حوالے سے کوئی معافی یا رعایت نہیں دی جائے گی۔ اس فیصلے کے بعد خطے میں مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ سروسز پر ممکنہ اثرات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس کی نگرانی اور ردعمل کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔


