ایران: جاسوسی کے الزام میں 10 غیر ملکی گرفتار

تہران(بولونیوز)ایران کے شمال مشرقی علاقے میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس ادارے نے جاسوسی کے الزام میں 10 غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد پر حساس تنصیبات سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے اور ممکنہ فیلڈ آپریشنز کی تیاری کا الزام ہے۔ تاہم، میڈیا نے ابھی تک ان افراد کی قومیت کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

ایرانی حکام نے اس معاملے پر تحقیقات جاری رکھنے اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لینے کی اطلاع دی ہے، جبکہ گرفتار افراد سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *