آبنائے ہرمز سے گزرنے والا پہلا پاکستانی جہاز ’ایم ٹی کراچی‘ ملکی حدود میں داخل

کراچی(بولونیوز)بندرگاہ پر پہنچنے سے قبل ایم ٹی کراچی نے خلیج عمان سے بحیرہ عرب میں داخل ہو کر پاکستان کی سمندری حدود میں قدم رکھ دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ بحری جہاز 18 مارچ کو کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔ ایم ٹی کراچی میں 8 کروڑ لیٹر خام تیل موجود ہے اور اسے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی حکام کی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق جہاز نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی سمندری حدود کا استعمال کیا، جبکہ پاکستان نیوی نے اسے مکمل سمندری تحفظ فراہم کیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایم ٹی کراچی میں موجود خام تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *