پاکستان نیوی کی تاریخ ساز کامیابی، آپریشن “محافظُ البحر” آبنائے ہرمز سے قیمتی سامان بحفاظت ملک پہنچا
کراچی(بولونیوز) پاکستان نیوی نے آپریشن “محافظُ البحر” کامیابی سے مکمل کر کے عالمی سطح پر اپنی مہارت اور پیشہ ورانہ قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حساس اور خطرناک مشن کے دوران پاکستان نیوی نے آبنائے ہرمز جیسے خطرناک سمندری راستے سے اپنے کیریئر اور سپلائی جہازوں کو بحفاظت پاکستان تک پہنچایا۔ مشن کے دوران تیل سمیت تمام قیمتی سامان کو مکمل تحفظ کے ساتھ منزل تک پہنچایا گیا، جو کہ دنیا کی کسی اور نیوی نے اس طرح کا عملی مظاہرہ نہیں کیا۔
پاک نیوی کے ترجمان نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان نیوی کی غیر معمولی جرات، مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہے، اور وطن کی عزت اور معیشت کی حفاظت میں ان بہادر سپاہیوں کے کردار کو سراہا جانا چاہیے۔
ترجمان نے مزید کہا: “سلام ہے پاکستان نیوی کے ان سپاہیوں کو جو سمندروں کی لہروں میں بھی وطن کی حفاظت اور معیشت کے استحکام کے لیے دن رات سرگرم ہیں۔”


