ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں 264 ملین روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف
راولپنڈی(بولونیوز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں مبینہ طورپر 264 ملین روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقات کے مطابق خریداری پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی اور متعدد اشیاء بغیر ٹینڈر اور بغیر کوٹیشن کے لوکل پرچیز کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی خریداری پانچ سال سے جاری رہی، تاہم اب تک ذمہ داران گرفت میں نہیں آئے۔ اس مبینہ کرپشن سے صحت کے شعبے میں شفافیت اور فنڈز کے مؤثر استعمال پر سوالیہ نشان اٹھ گیا ہے۔
محکمہ نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے تحقیقات تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ عوامی حلقے اس ضمن میں سخت اقدامات کے منتظر ہیں۔


