یوم علیؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے حسینیہ ایرانیان کھارادر تک اختتام پذیر
کراچی(بولونیوز)یوم علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہوئی، جس سے معروف عالم دین علامہ امجد رضا جوہری نے خطاب کیا۔ اس کے بعد جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل تک پہنچا۔
جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ رینجرز اور پولیس کے 7 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار ڈیوٹی پر تعینات تھے تاکہ جلوس کے شرکاء کو محفوظ طریقے سے منزل تک پہنچایا جا سکے۔


