وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی زمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی
لاہور(بولونیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں پہلی مرتبہ ناجائز اسلحہ کے خاتمے اور اس کے استعمال کے سدباب کے لیے جامع قانونی فریم ورک تیار کر دیا ہے۔ انہوں نے The Punjab Surrender Illicit Arms Act 2026 کی منظوری دے دی ہے۔
نئے ایکٹ کے تحت ہر قسم کے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل کی گئی ہیں اور انٹیک اسلحہ کو گھر میں آویزاں کرنے کے لیے بھی خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
وزیراعلیٰ کے فیصلے کے بعد اب ناجائز اسلحہ سی سی ڈی (Civilian Control Department) کو جمع کرانا ہوگا، جبکہ لائسنس یافتہ اسلحہ بردار شہری کو بھی اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنا ہوگی۔
قانون کے نفاذ کے بعد مقررہ مدت میں ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے والوں کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں تاکہ پنجاب میں اسلحہ کی غیر قانونی نمائش اور استعمال کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔


