وزیر داخلہ سےعلما کی ملاقات،حضرت علیؓ کے جلوس نمازِمغرب تک ختم کرنےپراتفاق

اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے اہلِ تشیع کے جید علمائے کرام نے ملاقات کی، جس میں یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کی مؤثر حفاظت کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 21 رمضان المبارک کو یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ملک بھر میں نکالے جانے والے تمام جلوس نمازِ مغرب تک ختم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر جلوسوں کے دورانیے کو بھی کم کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ سلامتی کے انتظامات بہتر طریقے سے ممکن ہوں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت اور علما کے درمیان تعاون سے مذہبی جلوسوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *