ایران-امریکا کشیدگی سے خلیجی سیاحت کو بڑا خطرہ، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری داؤ پر

خلیج(بولونیوز) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی سے خلیجی ممالک کی سیاحت کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے، جس سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کی سیاحتی صنعت کو 56 ارب ڈالر تک کے ممکنہ نقصان کا سامنا ہے، جبکہ خطے کی سالانہ تقریباً 367 ارب ڈالر کی سیاحتی آمدنی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 3 لاکھ سے زائد برطانوی شہری موجودہ وقت میں متحدہ عرب امارات میں ہیں، جن میں سے ایک لاکھ سے زائد شہری واپس آنے کے لیے رجسٹر ہوچکے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ کورونا کے بعد فضائی سفر کا یہ سب سے بڑا بحران ہوسکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ویکیشن رینٹل کی بکنگز میں منسوخیاں دوگنی ہو گئی ہیں، جن میں زیادہ تر مارچ کے مہینے کی بکنگز شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق 8450 سے زائد بکنگز منسوخ کر دی گئی ہیں، اور خلیجی سیاح متبادل طور پر ترکی اور آذربائیجان کا رخ کر رہے ہیں۔

ایئرلائنز اور ٹریول کمپنیوں کے مطابق مسافر اب پرتگال، اٹلی اور یونان کی طرف شفٹ ہو رہے ہیں، جبکہ ایشین مارکیٹ میں سیاح سستی رہائش کے لیے تھائی لینڈ اور ملائیشیا کا انتخاب کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *