امریکی قونصل خانے کے اطراف سیکورٹی سخت، راستے تیسرے روز بھی بند
کراچی(بولونیوز)شہر میں امریکی قونصل خانے کی جانب جانے والے تمام راستے تیسرے روز بھی بند رہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مائی کلاچی اور ایم ٹی خان روڈ کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کیا گیا ہے۔
قونصل خانے کے اطراف سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک اور سیکیورٹی انتظامات متاثر نہ ہوں۔
ادھر امریکی قونصل خانے کے قریب موجود مقامات پر بھی سیکیورٹی گارڈز چوکس ہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کو فوری طور پر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔


