رمضان میں موسم کی تبدیلی: ڈی ہائیڈریشن کے مریضوں میں اضافہ

لاہور(بولونیوز) ماہ صیام میں موسم کی شدت اور دھوپ میں کام کرنے والے افراد کی بڑھتی ہوئی محنت کے باعث ڈی ہائیڈریشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

جناح اسپتال کے ڈاکٹر عرفان کے مطابق، روزے کے دوران خاص طور پر مزدور، سکیورٹی گارڈز، پھل اور سبزی فروش جو براہِ راست دھوپ میں کام کرتے ہیں، وہ ڈی ہائیڈریشن کے زیادہ خطرے میں ہیں۔ مریض بخار، سر درد، دل کی دھڑکن کا بڑھ جانا اور جسم میں پانی کی کمی کی علامات کے ساتھ اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ روزانہ 5 سے 6 افراد ایسے کیسز میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ عمر رسیدہ افراد اور شوگر کے مریض خصوصی احتیاط کریں۔ سحر و افطار میں دودھ، دہی اور تازہ پھل کھانا لازمی ہے تاکہ پانی اور غذائیت کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔

صحت کے ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دھوپ میں زیادہ دیر تک نہ رہیں اور پانی اور توانائی کی کمی کو دور رکھنے کے لیے چھوٹے وقفوں میں پانی کا استعمال کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *