پولیس کا کامیاب مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
لاڑکانہ(بولونیوز) میں تھانہ اللہ آباد کی حدود ایئر ویز والے علاقے میں گشت پر مامور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جرائم کے ارادے سے موجود ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنا دیا۔
ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق مشتبہ افراد کو روکنے پر دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد ہوا ہے۔
زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ڈاکو کی شناخت امجد عرف امجو جیسر کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی احمد چوہدری (QPM, PSP) کے مطابق گرفتار ملزم اس سے قبل بھی سنگین نوعیت کے مقدمات اور جرائم میں ملوث رہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران فرار ہونے والے دیگر ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ زخمی ملزم کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


