دارخشاں پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں اور غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف مؤثر کارروائی
کراچی(بولونیوز)دارخشاں پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 20 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام افراد شہر کے مختلف سگنلز اور عوامی مقامات پر بھیک مانگنے میں ملوث پائے گئے۔ کارروائی کے دوران 4 غیر قانونی مقیم افغانستان کے باشندوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔
دارخشاں پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار تمام پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف تھانہ دارخشاں میں باقاعدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ حراست میں لیے گئے غیر قانونی افغان باشندوں کو مکمل ویریفکیشن اور قانونی کارروائی کے بعد ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق شہر کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے اس نوعیت کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔


