ایسٹ زون پولیس کا سپر ہائی وے کے قریب ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ، دو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی(بولونیوز)ایسٹ زون پولیس کے تحت تھانہ سچل نے سپر ہائی وے کے قریب ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران کامیاب کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔
زخمی ملزمان کی شناخت یاسر ولد شاکر اور طحہٰ ولد نوید کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ بھی کی جا رہی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔


