مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی بھی مہنگی
کراچی(بولونیوز) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 541,262 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 1,114 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمت 464,044 روپے ہو گئی۔
اسی دوران پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 268 روپے بڑھ کر 9,554 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہو کر 5,185 ڈالر کا ہو گیا۔


