گلستانِ جوہر میں اسپتال کے پلاٹ پر غیر قانونی شادی ہال، اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان
کراچی(بولونیوز) گلستانِ جوہر ST-1 بلاک 3A میں اسپتال کے لیے مختص زمین پر غیر قانونی شادی ہال کی تعمیر جاری ہے، جو قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور شہری حقوق پر ڈاکہ ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ کام متعلقہ XEN اور ڈائریکٹر کی مبینہ سرپرستی میں ہو رہا ہے، جو ادارہ جاتی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی واضح مثال ہے۔ سوال اٹھتا ہے کہ اسپتال کے پلاٹ پر شادی ہال کی منظوری کیسے دی گئی اور ذمہ دار کون ہے؟
عوامی حلقوں نے ڈی جی کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ:
غیر قانونی شادی ہال کو سیل اور مسمار کیا جائے
ملوث افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے
اسپتال کی زمین دوبارہ عوام کے مفاد کے لیے بحال کی جائے
شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے اور عوامی وسائل کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔


