ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں روزانہ کومبنگ اور سرچ آپریشنز جاری

کراچی(بولونیوز) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

تھانہ فرئیر کی حدود میں حالیہ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلہ و خارجی راستوں کو گھیرے میں لے کر مؤثر سرچنگ کی گئی، جبکہ مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال اور تلاش ڈیوائس کے ذریعے مکمل تفتیش کی گئی۔

ہوٹلز، عارضی پناہ گاہوں اور رہائشی عمارتوں کو بھی چیک کیا گیا، جس کے دوران مشکوک حرکات پر چار مشتبہ افراد کو دفعہ 54 کے تحت حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

ایس ایس پی مہزور علی نے کہا کہ یہ کومبنگ اور سرچ آپریشنز جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری، جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *