استعمال شدہ سرنجوں سے انجکشن لگانےسے84 مریضوں میں ایڈز کا انکشاف

کراچی(بولونیوز)سرکاری اسپتال میں سرنجوں کے غلط استعمال کے باعث 84 مریضوں میں ایڈز کا انکشاف ہوا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے سرکاری اسپتال میں غلط سرنجوں کے استعمال سے 84 مریضوں کو لا علاج اور موذی مرض ایڈز ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، یہ واقعہ ولیکا اسپتال میں ہوا، جہاں گزشتہ برس آنے والے مریضوں کو استعمال شدہ سرنج سے انجکشن لگائے گئے، مذکورہ مریض جو مختلف امراض کے علاج کے لیے اسپتال آئے تھے، وہ استعمال شدہ سرنجوں کے استعمال سے لاعلم تھے، اسپتال حکام کو جب پتہ چلا تو انہیں تلاش کر کے انہیں مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بتایا ولیکا اسپتال میں غلط سرنجیں لگنے سے 84 افراد کو ایڈز کا مرض لاحق ہو گیا، جیسے ہی اس کا پتہ چلا تو ڈی جی ہیلتھ کو بھیجا اور متاثرہ لوگوں کو تلاش کر کے ان کے ٹیسٹ کیے گئے اور اب انہیں دوائیں دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *