ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا پنجاب میں سی سی ڈی مقابلوں پر پابندی کا مطالبہ

اسلام آباد(بولونیوز) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) نے پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایچ آر سی پی کے بیان کے مطابق، پنجاب میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران سی سی ڈی نے 670 مقابلے کیے، جن میں 924 مشتبہ افراد مارے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ مقابلے فرداً فرداً نہیں بلکہ ادارہ جاتی طریقہ کار کے تحت کیے جاتے ہیں اور ان پر عدالتی یا مجسٹریٹی انکوائری نہ ہونا باعث تشویش ہے۔

ایچ آر سی پی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی اے اور نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس سی سی ڈی کے ان مقابلوں کی تحقیقات کریں تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *