سپریم کورٹ کا حکم، سزائے موت اور عمر قید کے تمام مقدمات 45 دن میں نمٹانے کا ہدف مقرر

اسلام آباد(بولونیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سزائے موت اور عمر قید سے متعلق تمام مقدمات کو آئندہ 45 دنوں میں نمٹانے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، اکتوبر 2024 سے فوجداری مقدمات کی مجموعی زیر التوا تعداد 19,549 سے کم ہو کر 12,705 رہ گئی ہے۔ صرف 9 تا 14 فروری 2026 کے دوران سپریم کورٹ نے سزائے موت اور عمر قید کے 354 فوجداری مقدمات نمٹائے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسی ہفتے 131 نئے مقدمات دائر ہوئے، جبکہ ہفتہ وار بنیاد پر نمٹائے گئے مقدمات کی شرح نئے مقدمات سے تقریباً 270 فیصد زیادہ رہی۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق مخصوص بینچز، اصلاحاتی گروپس اور عدالتی ٹیمیں اہداف کے حصول کے لیے سرگرم ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے زیر سماعت قیدیوں سے متعلق جیل پٹیشنز کو منظم اور تیز رفتار بنانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *