سندھ میں اسکول اسپیسفک بجٹ کی آن لائن شفافیت، عوام کی نگرانی کے لیے اہم قدم

کراچی(بولونیوز)سندھ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں شفافیت کے اقدامات کو مزید مضبوط کرتے ہوئے اسکول اسپیسفک بجٹ کی تفصیلات پہلی بار ویب سائٹ پر جاری کر دی ہیں۔ یہ اقدام وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر عمل میں آیا ہے۔

آن لائن جاری کیے گئے بجٹ میں 18 ارب 67 کروڑ روپے کی تفصیلات شامل ہیں، جو ڈویژن، ضلع، تعلقہ اور ہر اسکول کے حساب سے واضح کی گئی ہیں۔ عوام اب کسی بھی اسکول کے بجٹ کا جائزہ چند لمحوں میں کیو آر کوڈ کے ذریعے لے سکتے ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ نے بتایا کہ اسکول اسپیسفک بجٹ کے ذریعے ہیڈ ماسٹر/ہیڈ مسٹریس اسکول کے فرنیچر، مرمت، واش فیسلٹی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے بجٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام معلومات تک رسائی کے بنیادی حق کو بھی محفوظ بناتا ہے اور اسکولوں کے بجٹ کے جائز استعمال میں عوام کی نگرانی ممکن بناتا ہے۔

بجٹ کی مانیٹرنگ کے لیے آن لائن اور فزیکل ویریفکیشن کا نظام تشکیل دیا گیا ہے، اور بجٹ کے ناجائز استعمال کی صورت میں ہر سطح پر احتساب کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *